جہانیاں(آن لائن) پاکستانی قوم اپنا 55واںیوم دفاع کل(اتوارکو)روایتی جوش و جذبے سے منائے گی۔ اس سلسلے میںملک بھر میںمختلف تقریبات کا اہتمام کی جائے گا۔ پوری قوم اس دن کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ مناتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔6ستمبر یوم دفاع کو کو صبح کا آغاز ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نماز فجر کے بعد شہداء کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائوں سے ہو گا۔اس روز وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں21اکیس توپوں کی سلامی پیش کی جائے جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے نشان حیدر اعزاز پانے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقریبات منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی لاہور،سرگودھا اور سیالکوٹ میں ہلال استقلال لہرائے جائیں گے۔