کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کی سریاب روڈ پر واقع ہوٹل کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ فائربریگیڈ سمیت ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود موٹرسائیکلوں کو آگ لگ گئی۔