موسلادھار بارشوں سے لالہ رخ کی سڑکیںتالاب کا منظر پیش کرنے لگیں 

 واہ کینٹ (نامہ نگار) حالیہ ہونیوالی بارشوں سے لالہ رخ کی گلیاں اور سڑکیں تالاب بن گئیںاور گاڑی موٹرسائیکل پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا لالہ رخ کا یہ حال کرنے میں جہاں کینٹ بورڈ کے عملہ کی نا اہلی اورلاپرواہی شامل ہے وہیں لالہ رخ کے مکین اور تاجر بھی اس صورت حال سے برابر کے ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے نالیوں اور نالوں کو کوڑا کرکٹ ڈال کر صفائی کرنے کے بجائے انہیں بند کر دیا اور کینٹ بورڈنے آنکھیں بند کر دیںبارشوں نے اصل صورتحال واضح کر دی اور عوام کو سخت مشکل سے دو چار کردیالالہ رخ میں پہلے بارشوں سے ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوا کرتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن