ٹیکسلاریلوے سٹیشن پرتمام ریل گاڑیوںکاسٹاپ بحال کیا جائے 

Sep 05, 2020

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)کوروناوباء کے د ور ا ن ریل گاڑیوںکی تمام ترآمدورفت روک دی گئی تھی ،تاہم جب سے ریل گاڑیوںکی دوبارہ آمدورفت شر وع ہوئی ہے،مگربدقسمتی سے ٹیکسلاریلوے سٹیشن پر ما سوائے راولپنڈی سے حویلیاںجانے والی ہزارہ ا یکسپریس کے کسی ریل گاڑی کاکوئی سٹاپ نہیں ،کر و ناوباء سے پہلے کراچی تاپشاور،براستہ راولپنڈی اٹک جانے والی مشہورگاڑی عوام ایکسپریس کااپ ڈاون با ضابطہ طورپرٹیکسلاریلوے سٹیشن جنکشن پرسٹاپ مو جودتھا،لیکن کروناکے بعددوبارہ چلنے والی گاڑیو ں ، جن میںعوام ایکسپریس،رحمان بابا ایکسپر یس،او ر پشاورتاکوئٹہ براستہ اٹک راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس،خیبرمیل ایکسپریس کسی گاڑی کاٹیکسلا ر یلو ے سٹیشن پرکوئی سٹاپ نہیں،ٹیکسلاریلوے سٹیشن کے ساتھ ملک کے مشہوردفاعی صنعتی کارخا نوں میں ملازمت کرنے والے لوگوںکی بڑی تعدادکاتعلق جنو بی پنجاب کے مختلف علاقوںسے ہے،جنہیںاپنے علاقوںمیںآنے جانے کیلئے سخت سفری مشکلات سے گزرناپڑتاہے،پاکستان ریلوے ٹیکسلاریلوے سٹیشن کی پرانے دورکی تاریخ کی تفصیلات کاصحیح مطا لعہ کرکے علاقہ ٹیکسلاکی تاریخی حیثیت کے پیش نظر ٹیکسلاریلوے سٹیشن کاتمام ریل گاڑیوںکاایک سے دومنٹ کانہ صرف سٹاپ بحال کرے،بلکہ متذکرہ ر یل گاڑیوںمیںٹیکسلاریلوے سٹیشن کیلئے نشستوںکی بکنگ کاکوٹہ بھی مختص کرے،اس سلسلہ میںوفاقی وز یرریلوے شیخ رشیداحمدسے متعددبار ٹیکسلار یلو ے سٹیشن سے منسلک ہزاروںمسا فروں اور پا کستا ن ر یلوے کے ملازمین کودرپیش مسائل کے حوالے سے انہی کالموںکے ذریعے انتہائی مودبانہ اندازسے گز ارشات پیش کی جاچکی ہیں،تاہم شیخ رشیداحمدکی بے پناہ مصروفیات کے پیش نظراہالیان ٹیکسلاکی گزارشا ت کی تفصیلات انکی نگاہوںسے ابھی تک اوجھل ہیں ،اہلیان ٹیکسلااورمتصل آبادیوںکے ہزاروںمسافر وںنے شیخ رشیداحمدسے ایک بارپھرٹیکسلاریلوے سٹیشن پرتمام ریل گاڑیوںکاسٹاپ بحال کرنے کی استدعاء کی ہے۔

مزیدخبریں