حالیہ شدید بارشوںنے سرکاری عمارتوں کو بھی بہت نقصان پہنچایا

Sep 05, 2020

گوجر خان (نامہ نگار)حالیہ شدید بارشوں نے جہاں ہمارے حکومتی اداروں کی ناقص منصوبہ بندی اور بے بنیا د مصنوعی اجتماعی کارکردگی کے دعوؤں کو طشت از بام کر دیا ہے وہاں عوام کی ذاتی املاک اور سرکاری عمارتوں کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے چند دن پیشتر مسلسل شدیدبارش کے نتیجے میں سرور شہید (نشان حیدر) گورنمنٹ کالج گو جر خان کی مرکزی دیوار (بونڈری وال) کئی جگہوں سے منہدم ہوگئی ہے اور دیوار سے ملحقہ آبادی کے ایک گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور دیوار کا سارا ملبہ اس گھر کے صحن میں جا گرا ہے کالج کے پرنسپل سید نسیم تقی جعفری نے مختلف مقامات سے گرنے والی اس مرکز کی دیوار کے حوالے سے ڈائر یکٹر کالجز شیر احمد ستی،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے لوکل اور ضلعی افسران کو فی الفورمطلع کیا اور اس دیوار کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کی درخواست کی اس درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے کالج کی اس مرکزی دیوار کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے یہ معاملہ کالج کی بونڈری وال سے ملحقہ رہائش پذیرلوگوں کے تحفظ ساتھ ساتھ کالج کی سیکورٹی کے لیے بھی نہایت ضروری تھاپندرہ ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے بھی کھل رہے ہیں اس لیے کالج کی اس مرکز کی دیوار کی تعمیر ہر اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے اور طلبہ اور ادارے کو محفوظ بنانے کے لیے بھی ضروری ہے شہر کے علمی،سیاسی اور فلاحی حلقوں نے سرور شہید (نشان حیدر) گورنمنٹ کا لج کی اس مرکزی دیوار کی تعمیر کوخوش آئند قراردیا ہے اورپرنسپل سید نسیم تقی جعفری کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں