صحابہ کرام کی شان میں گستا خانہ کلمات کہنے والے اپنی زبانوں کو لگام دیں

 گوجر خان (نامہ نگار) صحابہ کرامؓ اور ازواج مطہراتؓ کی شان میں گستا خانہ کلمات کہنے والے اپنی زبانوں کو لگام دیںحکومت ایسی ذہنیت رکھنے والوں کو تحفظ دینے کی بجائے انہیں فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دے ان خیالات کا اظہار جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ کے خطیب مولانا محمد اصغر کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہا کہ توہین صحابہ کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے صحابہ کرامؓ،اہلبیتؓاور ازواج مطہراتؓ ہمارے سروں کا تاج ہیںکچھ لوگ اس ملک میں مسلکی بنیادوں پر نفرتوں کوہوا دینا چاہتے ہیںحکومت کی ڈھیل سے مسئلہ بن سکتا ہے انہوں نے اسلام آباد میں صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے آصف علوی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیاادھر محلہ عید گاہ بڑکی وارڈ نمبر 2 نزد اسلامیہ ھائی سکول جمعہ کی نماز کے بعد جامع مسجد امیر حمزہ سے تحفظ ناموس رسالت اہلبیت ازواج مطہرات اورصحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعونوں کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت قاری امجد محمود ،مولانا محمد اقبال، مولانا سیف اللہ ،مولانا شیخ احتشام ،قاضی اعجاز، شیخ شہزاد انور، پہاء ظہور اور محلہ عید گاہ کی عوام نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی اورکہاکہ ہم لوگ امن کے دائرہ کار کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اورحکومت پرزور اپیل کرتے ہیںکہ تحفظ ناموس رسالت مآبؐ اھل بیت ازواج مطہرات اور صحابہ کرام ؓکی شان میں گستاخی کرنے والے ملعونوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے جبکہ نماز جمعہ کے بعد حیاتسر روڈ خلفاء راشدین مسجد کے باہرزیر قیادت خطیب جامع مسجد خلفاء راشدین سعید اللہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ صحابہ کرام ؓ کے خلاف گستاخی کرنے والوں کوجلد گرفتارکیا جائے اور ان کو عبرتناک سزا دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن