تربیلا(نامہ نگار )سوشل ایکٹوسٹ ارم رشید المعر وف رمی طاہرخیلی نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف آواز بلند کرنا ان کا مشن ہے اور وہ عوام کے حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔رمی طاہر خیلی نے ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر غاز ی کے آفس کے سامنے احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ ارم رشید نے کہا کہ جب میں امریکہ سے وطن واپس آئی ہوں تو میں نے اپنے صوبائی حلقہ پی کے 42 کے بہت سے دیہات میں کروڑ وں روپے کی لاگت سے ہونے والی ترقیاتی کاموں کو دیکھا تو مجھے بہت افسوس ہوا کہ تمام ترقیاتی کام انتہائی غیرمعیاری میٹریل کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی دولت کے ضیاع کو دیکھ کر مجھے بے حد دکھ ہوا۔جس پر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ترقیاتی کاموں پر کڑی نگاہ رکھوں گی تاکہ کسی کوقومی دولت لوٹنیکی جرات نہ ہو۔علاقے کو قبضہ مافیاسے نجات دلانا بھی میرے مشن میں ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی میں سہولیات کی عدم دستیابی پر بھی آواز بلند کرونگی۔غریب عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا ۔