ہمارے سفارتکاروں پر امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، بھر پور جواب دینگے: چین

بیجنگ (این این آئی) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں ان کے نمائندوں اور سفیروں پر محکمہ خارجہ کی جانب سے عائد کی گئی ،پابندیوں کا بھرپور جواب دیا جائیگا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچون ینگ نے بتایا کہ چینی سفارتکاروں پر عائد پابندی بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، پومپیو کے حالیہ اقدامات کا مطلب ہے کہ امریکہ میں چین کے سفارتکاروں کو سفارتخانے یا قونصل خانے کے باہر پچاس  سے زائد افراد پر مشتمل کسی بھی ثقافتی تقریب میں شرکت کیلئے منظوری لینا ہوگی،مزید یہ کہ سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو چینی حکومت کے اکائونٹس کے طور پر شناخت کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...