اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے افغانستان پر امریکی کانگریس کے مینڈیٹ ایکسپرٹ گروپ کو گزشتہ روز خصوصی بریفنگ دی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی بریفنگ میں موجود تھے۔معید یوسف نے علاقائی سلامتی اور افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں بارے میں گروپ کو آگاہ کیا۔انہوں نے پاکستان کے نقطہ نظر کو پیش کیا اور علاقائی امن و سلامتی میں ہندوستان کے منفی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معاشی سفارت کاری کے بارے میں پاکستان کا ویڑن پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کی عدم موجودگی کے بغیر علاقائی رابطے ممکن نہیں۔معاشی سفارت کاری کے لیے علاقائی امن و استحکام لازمی ہے۔