قصور+گجرات(نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار)قصورمیں نا معلوم شخص نے گھر میں گھس کرلڑکی جبکہ گجرات میں دکاندار نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق بستی صابری کی رہائشی (ش) نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں درخواست دی کہ وہ رات کو گھر میں اکیلی تھی کہ نا معلوم شخص گھر میں گھس آیازیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہو گیا۔ادھرگجرات کے تھانہ بولانی کی حدودکے رہائشی کی8 سالہ بیٹی( ت) شمس کی دکان پر سبزی لینے گئی دکاندار نے بچی کس ساتھ زیادتی کردی، لڑکی کے والد نے پولیس کو درخواست دیدی۔