چچا ،بھتیجی متفق ہیں نہ ہی چور، ڈاکو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: غلام سرور

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ چور، ڈاکو اور بددیانت لوگ ہمارا کچھ نہیں بگا ڑ سکتے۔ اے پی سی ہوتی رہے گی ، گھر میں چچا بھتیجی کا اتفاق نہیں۔ ان کا ایک بات پر اتفاق ہے غریب کا خون کیسے چوسنا ہے ۔ اے پی سی مولانا فضل الرحمن کو استعمال کرنے کی کوشش ہے۔ مولانا کو پہلے بھی پرامن دھرنے کی اجازت دی۔ اے پی سی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے کا احساس ہے۔ ہم نے نوکریاں دی ہیں تو کسی کو نوکری سے نکالا بھی نہیں۔ انٹرنیشنل آڈٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے ان کے تحفظات دور کریں گے۔ تحفظات دور کرنے سے پی آئی اے پر عائد پابندیاں ختم ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...