پسرور(نامہ نگار) نواحی گائوں رتہ جٹھول کی22 سالہ لڑکی صبا کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ صبا کو اس کے گھر والوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے اور چوری چھپے اس کی تدفین کی جارہی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کردی جبکہ مقتولہ کے ورثا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔