لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے غیر ملکیوں کو جاری بزنس ویزوں میں بدعنوانی کے معاملہ پر ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کو برخاست کرنے کی سفارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق چارج شیٹ میں متن میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور نے 105 چینی شہریوں کو بوگس ویزے جاری کئے تحقیقات میں پتہ چلا غیر ملکیوں کو کئی ویزے جاری بغیر تحقیقات کے جاری کئے گئے ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور فیاض نے ویزوں کے اجراء میں پالیسی کو قابو نہیں کیا اور 13671 چینی شہریوں کو پالیسی فالو کئے بغیر ویزے دیئے غیر ملکیوں کو جاری مبینہ بوگس ویزوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔