18 لاکھ کے ڈاکے‘ شہری گاڑیوں‘ موٹرسائیکلوں‘ زیورات سے بھی محروم 

لاہور(نمائندہ خصوصی)شہر میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ۔زرائع  کے مطابق ٹاون شپ کے علا قہ میں سے 4ڈاکوؤں نے عزیز احمد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر5لاکھ 15ہزار روپے ما لیت کی نقدی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ڈیفنس کے علاقہ میں مسلح ڈاکونے رضوان کی فیملی کو یرغمال بنا کر5لا کھ20ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علا قہ میں امین کی فیملی سے 4لاکھ55 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکو مظفر کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 2لاکھ 70ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ گلشن راوی کے علاقہ میں ڈاکو یاسر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر1 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون جبکہ باٹا پور اور سبزہ زار سیگا ڑیاں اور مستی گیٹ،شالیمار اور گلبرگ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...