وزارت پاور ڈویژن متحرک ،کے الیکٹرک کے گردگھیرا تنگ ہونے لگا

اسلام آباد (قاضی بلال)کے الیکٹرک کے کھیرا تنک ہونے لگا- نیپرا کے بعد اب وزارت پاور ڈوبڑن بھی متحرک ہوگیا -گزشتہ روز پاور ڈویژن میں کے الیکٹرک کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر اہم اجلاس ہوا -پاور ڈویژن کی اعلی قیادت کی نیپرا کے حکام کے ساتھ بھی اہم میٹنگ ہوئی ہے -وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم آج ہفتہ کو ایڈیشنل سیکٹری اور کے-الیکٹرک بورڈ کے ممبر وسیم مختار کے ہمراہ وزیراعظم کی ہدایات پر کراچی پہنچیں گے -کے الیکٹرک کے حوالے سے پاور ڈویژن نے اہم کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے -ذرائع کے مطابق سوموار کو کے الیکٹرک بورڈ کا اہم اجلاس پاور ڈویژن کی ایما پر بلائے جانے کا امکان ہے -بورڈ میٹنگ میں اہم فیصلے متوقع ہے-ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے جس میں اسکے کنٹریکٹ ختم کئے جا سکتے ہیں -

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...