اتباع رسول سے حقیقی کامیابی و کامرانی ہمارا مقدر بن جائیگی،پیر محمد نقیب الرحمن

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)دربارعالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے جمعتہ المبارک کے خطبہ کے دوران کہا کہ آج بھی امت مسلمہ اپنے کریم آقاؐکی حقیقی معنوں میں اتباع کو اختیار کر لے تو صرف دین و دنیا میں حقیقی کامیابی و کامرانی ہمارا مقدر بن جائے گی بلکہ درپیش تمام مسائل سے بھی بخوبی نبرآزما ہوا جا سکے گاہمیں چاہئے کہ ہم آپؐ کی بنائی ہوئی دنیامیں امن و آشتی بھائی چارے حسن اخلاق اور حقوق العباد پر عمل پیرا ہوں تاکہ ہم روز محشر اللہ کریم کے حبیب کریمؐ کی شفاعت حاصل کر سکیں آج پوری دنیا میں بے چینی اور بدامنی کا واحدحل دہونے میں مضمرہے 6 ستمبربروز اتوار کو میرے مرشدکریم شیخ المحدثین و المفسرین الحاج الحافظ پیر حبیب الرحمن رحمتہ اللہ علیہ المعروف پیر لاثانی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک ہو رہا ہے جس میں مشائخ عظام تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام وفاقی وزراء تاجرسماجی و مزہبی شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے مریدین اور عقیدت مند شرکت کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...