واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں چینی سفیرچھوئی تیان کائی نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو دوسری عالمی جنگ سے تعاون کا جذبہ حاصل کرتے ہوئے کوویڈ19-،معاشی بحران ،ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر عالمی چیلنجز جیسے نئے دور کے مشترکہ دشمنوں کا مل کر مقابلہ کرناچاہئے۔چینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار دوسری عالمی جنگ اور فاشسٹ مخالف عالمی جنگ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ میں کیا۔چھوئی نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران ایشیا کے علاقے میں امن اور انصاف کے لئے شانہ بشانہ جنگ لڑتے ہوئے دونوں ممالک نے مشترکہ تاریخ میں انمٹ نقوش چھوڑے اور اس وقت سے آج تک فلائنگ ٹائیگر،جنرل کلیری شینالٹ اور جنرل جوزف سٹل ول چین میں جانے پہچانے نام کی حیثیت کے حامل ہیں۔