معاون خصوصی ندیم بابر کی اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعہ کو  ملاقات کی۔ ملاقات میں  قانون سازی ، ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ملکی ترقی کا راز پارلیمنٹ کی مضبوطی میں مضمر ہے، پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور ملکی مسائل کے حل کے لیے ایسی پالیسیاں وضع کر سکتا ہے جو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتیں قومی اہمیت کے حامل معاملات پر یکساں موقف رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اْن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایوان کے اندر موجود تمام جماعتوں کو ایوان میں اظہار خیال کا مساوی موقع فراہم کیا جائے اور تمام معاملات کو افہام تفہیم سے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست 2020ء کو اختتام پذیر ہونے والے پارلیمانی سال کے دوران قومی اسمبلی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ، کورونا وبا کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس جاری رہے اور عوامی فلاح و بہود سے متعلق قانون سازی عمل میں لائی گی۔ اسپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ایوان میں موجود سیاسی جماعتیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کے حامل معاملات پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور معاشرے کے پسے ہوئے اور محروم طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے اْٹھائے گے اقدامات کوسراہا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوان میں اْن کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، عوام کو ریلیف دینا اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسی  ہی کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کے باجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...