اسلام آبا(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اثاثوں کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیئے اور ہر سوال کا جواب دینے کو تیار ہیں۔جمعہ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفی بھی پیش کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے جس میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم کے معاونین خصوصی نے اپنے اثاثے ظاہر کئے۔ ماضی میں ملک کو لوٹنے والوں کی حکومتوں نے کبھی کسی بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔