اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاہے کہ پاکستان اور سعود ی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا،سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے استفادہ کر سکتے ہیںوہ جمعہ کو یہاں سعودی عرب کے سفیرنواف سعید المالکی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات ہیںہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیںدونوں ممالک نے ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کیا ہے قائد ایوان نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ شہزاد وسیم نے کہاکہ ہم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔