نئی دہلی (آن لائن) بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم ناراوانے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے مابین حالیہ سرحدی تنازعہ کی وجہ سے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ صورتحال قدرے کشیدہ ہے۔ تا ہم ہمارے جوان انتہائی محرک ہیں۔ اور وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے لداخ کے دو روزہ موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ میں نے لیہ پہنچنے کے بعد مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ میں نے افسران ، جے سی اوز سے بات کی اور تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ،ایل اے سی کی صورتحال کشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ تاریخی ہیں۔