مقدس شخصیات کی توہین پرخاموشی مسلمان کا شیوہ نہیں‘شاہ عبد الحق 

Sep 05, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ اہل بیت و اصحابِ رسالت سے محبت و عقیدت مسلمانوں کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ دین و ملت کو مضبو ط و مستحکم کر نے اورنت نئے فتنوں سے بچانے کیلئے ممبر و محراب کے وارثین علماء کرام کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا میں علما ء و مشائخ کنونشن سے اپنے خطاب میں کہا کہ علماء مشائخ و قا یدین اہلسنّت کی قیادت میں 12 ستمبر کو مزار قائد سے تبت سینٹر تک تحفظ ناموس رسالت ا ور عظمت صحابہ و اہل ِبیت ریلی نکالی جائے گی جس کے ذریعے اپنی قوت کا اظہار کر تے ہوئے یہ پیغام دیں گے کہ اسلام کی مقدس شخصیات کی توہین پرخاموشی اختیار کرنا مسلمان کا شیوا ہر گز نہیں ۔کنونشن میںعلامہ سید مظفر حسین شاہ،حاجی حنیف طیب،انجنیئرثروت اعجاز قادری،پیر کمال میاں سلطانی،علامہ بلال سلیم قادری،ڈاکٹر فرید الدین قادری،مولانا اشرف گورمانی ،مولانا ریحان امجد علی نعمانی،مولانا ابرار احمد رحمانی ،مفتی عتیق قادری،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،علامہ نسیم احمد صدیقی،سید عبد الحق شاہ سیفی،محمد شاہدین اشرفی،مفتی ناصر خان ترابی،مولانا الطاف قادری،مفتی عابد مبارک نے بھی اظہار خیال کیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن ،شانِ رسالت ،اہل بیت یا صحابہ کرام کی بے ادبی و گستاخی اہل ایمان کیلئے ناقابل قبول ہے ایسے دلسوز واقعات اشتعال کا سبب ہوسکتے ہیں، ریاستی ادارے ایسے واقعات کی روک تھام اور تدارک کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں ۔  علماء کنونشن میں ایک قرار دار کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ توہین صحابہ کے مرتکبین اور ان کے سر پرستوں کو امن کی خاطرجلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جسارت نہ کر سکے۔ کنونشن میںعلامہ یونس شاکر رضوی، علامہ خلیل الرحمان چشتی،سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری،سید فاروق حیدر ہمدانی،عبد الحمید معارفی،مولانا فخر الحسن شاہ،مولانا راشد علی رضوی،مولانا جمیل امینی ،مولانا شوکت سیالوی،قاری سعید قاسمی،مفتی اکرام المحسن،میر غالب شاہ ،عثمان اختر جلالی،مولانا اصغر تونسوی،مولانا احمر حشمتی،علامہ شعیب بخاری،الحاج سعید صابری،مولانا محی الدین اختر القادری،سید جندل شاہ گیلانی،علامہ فرقان شامی،سلیم عطاری ،عاطف حنیف بلو،مولانا انصر سعیدی،مولانا فرحان شیخ،حافظ عمیر ترابی،محمد آصف قادری،شریف احمد خان،حافظ امان قادری،سلیم الدین راجپوت، و کثیر تعداد میں علماء و ائمہ کرام شریک تھے۔

مزیدخبریں