کراچی (نیوزرپورٹر) تنظیمات مدارس سلفیہ ومرکزی علماء اھلحدیث ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ملک بھرکی مساجدمیں خطبہ جمعہ ’’عظمت صحابہ رضی اللہ عنہ‘‘پرعلماکرام نے دیا گیا۔ مولاناپروفیسرحافظ محمد سلفی علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی ودیگرعلماکرام نے کہاصحابہ رضی اللہ عنہ پر تنقیدکرنے والے عناصر مسلمانوں کی اجماعیت کیخلاف سازش کررہے ہیں اور اتحادامت کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں لیکن صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے جانثار انکی سازش کو ناکام بنادینگے۔علماکرام نے مطالبہ کیاکہ 10 محرم الحرام کو کراچی انتظامیہ کی موجودگی میں سرعام گستاخی کرنے اوراسلام آباد میں گستاخانہ صحابہ ؓ کے خلاف فی الفور کاروایٔ کرکے مسلمانوں کی اکثریت میں پاے جانے والی بے چینی کودور کرے اور آئندہ ایسے واقعات کے سدباب کیلیے سخت قانون نافذ کرے تاکہ آئندہ کسی گستاخ کوصحابہ کرام ؓ جیسی مقدس ہستیوں کیخلاف گستاخانہ کلمات کہنے کی جرات نہ ہو ۔
مساجد میں عظمت صحابہؓ پر علمائے کرام کے خطابات
Sep 05, 2020