کراچی(پی پی آئی)کراچی میں برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوںپر واقع تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا ، 2دن قبل گلبرگ میں آپریشن کے دوران نالے کے ساتھ بنے شیڈز، باڑے اور دیگر تجاوزات نمائشی طور پر گرادی گئیں لیکن کارروائی نامکمل رہی انتظامیہ کی بے بسی نے شہر میں ایک بار پھر تجاوزات مافیا کو سر اٹھانے کا موقع فراہم کردیا ہے۔شہر قائد میں نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے شروع کیا جانے والا نمائشی آپریشن صرف پہلے دن گلبرگ میں کارروائی کے بعد بند کردیا گیا۔لیاقت آباد گجرنالہ پر بھی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا جانا تھا جو تاحال شروع ہی نہیں کیا جاسکا۔گلبرگ کیفے پیالہ کے قریب گجرنالہ پر دو دن قبل انتظامیہ نے دکھاوے کا آپریشن کیا ، نالے پر بنائے گئے کچھ شیڈز اور باڑے گرائے گئے اس نامکمل کارروائی کے عملہ مشینری لے علاقے سے چلا گیا۔گلبرگ کے ساتھ لیاقت آباد، ناظم آباد اور دیگر نالوں پر بنی غیرقانونی تعمیرات کو بھی گرایا جانا تھا لیکن لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں نہ انتظامیہ ہے نا آپریشن کو انجام دینے کیلئے کوئی مشینری ہے۔