کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر جمعہ کو یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ وعظمت صحابہ ؓ منایاگیا۔ فرانسیسی میگزین ’’چارلی ایگڈو‘‘ کی جانب سے توہین آمیز خاکوںکی اشاعت،سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے اور پاکستان میں توہین صحابہ کرامؓ کے دل سوزواقعات کے خلاف مساجدمیںعلماء کرام نے تحفظ ناموسِ رسالتؐ وعظمتِ صحابہ ؓکے موضوع پرخطباتِ جمعہ دیئے اور مذمتی قراردادیں منظورکیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور ریاست انتہاپسندی پھیلانے اور اسلامی مقدسات کی توہین کرنیوالوں کو فوری گرفتار کرئے،گستاخی صحابہ کرنیوالوں کے خلاف قانون کو حرکت میں نہیں لایا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے ،آصف رضا علوی کا ملک سے باہر نکل جانا قانون پر سوالیہ نشان ہے ،سوشل میڈیا پر گستاخ آمیز مواد کو ختم اور ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، گستاخانہ خاکوں اور توہین قرآن کے معاملہ پر حکومت محض مذمت سے کام نہ چلائے ،، اسلام دشمن قوتیں قرآن پاک کی توہین اور پیغمبر اسلامؐ کے خاکے شائع کر کے دنیا کو عالمی جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں،پاکستان فرانس حکومت پر گستاخ آمیز اشاعت کو روکنے کے لئے دبائو بڑھائے ،فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر فوری ملک بدر کیا جائے ،دنیا کو بتانا چاہتے ہیں مرسکتے ہیں ناموس رسالت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،حکومت اصحابِ رسولؐ کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرے ،صحابہ کرامؓ پر تبرابازی کرنے کا سلسلہ روکانہ گیا توملک خانہ جنگی کا شکارہوجائے گا، شرپسند عناصر پاکستان کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے منصفانہ اورغیرجانبدارانہ طرزعمل اختیارکریںتاکہ قانون کی حکمرانی قائم ہواورملک فتنہ وفساد سے محفوظ رہے،فرقہ واریت اسلام وپاکستان کیخلاف سازش ہے، اہلسنّت ملک کو انتشار کی آگ میں جھونکنے کی ناپاک سازشیں ناکام بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک کے قومی اداروں کے ساتھ ہیں انتہاپسندی پھیلانے اور اسلامی مقدسات کی توہین کرنیوالوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔