وزیراعظم آج کراچی کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرینگے: وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات متوقع

کراچی (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم آج دوپہر 12بجے ایک روزہ دوررے پر کراچی پہنچیں گے،  وفاقی وزرا، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حکام اور پارٹی قائدین  ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم گورنر سندھ اور وزیر اعلی مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ز رائع نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ارکان اسمبلی، اتحادی رہنما اور تاجر بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کو اربوں روپے کا وفاقی پیکج دینے کا اعلان کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کراچی کی بحالی کا شارٹ ٹرم ،مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم پیکج دیں گے۔ذرائع کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں صفائی، نالوں کی صفائی، نکاس آب کے منصوبے شامل ہیں، صاف پانی کی فراہمی اور کچرا ٹھکانے لگانے کے منصوبے بھی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے۔وزیر اعظم کراچی میں ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی فنڈز کا بھی اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں 802ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 723 ارب 25 کروڑ روپے درکار ہوں گے ۔300 ارب مالیت کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی ٹرانسفارمیشن پلان میں شامل ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے چینی حکومت فراہم کرے گی جبکہ باقی 50 ارب روپے سندھ حکومت فراہم کرے گی۔پلان کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 6 منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 447 ارب 43 کروڑ روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔کراچی  ٹرانسفارمیشن پلان کے منصوبوں پر اب تک 47 ارب 18 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں ۔سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ واٹر ڈرینز کے دو منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 4 ارب 60 کروڑ روپے ہے۔سیوریج کے آٹھ منصوبوں کا تخمینہ 162 ارب 60 کروڑ روپے ہے جب کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے چار منصوبوں پر 14 ارب 86کروڑروپے خرچ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...