ایتھنز (آن لائن) یونان نے مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی پر ترکی کے ساتھ بات چیت کے آغاز سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا یونان اور ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں نیٹو کی ثالثی کے ذریعے کشیدگی کو دور کرنے کے لئے نام نہاد ’تکنیکی بات چیت‘ پر اتفاق کیا تھا مگر فی الحال کسی حتمی سمجھوتے تک نہیں پہنچا گیا۔