غیریقینی صورتحال میں ڈومیسٹک سیزن کی تیاری مشکل مرحلہ تھا : وسیم خان 

Sep 05, 2020

لاہور (سی پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم  خان نے کہا ہے کہ غیریقینی صورتحال میں ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کی تیاری ایک مشکل اور چیلنج سے بھرپور مرحلہ تھا ،ڈومیسٹک میچوں کی تعداد میں اضافے سے تمام کھلاڑیوں کو نئے ڈومیسٹک نظام کے تحت اپنی صلاحیتیں دکھانے کے برابر مواقع ملیں گے اور زیادہ کرکٹ سے آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔ کوویڈ19 کی اس غیریقینی صورتحال میں ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کی تیاری ایک مشکل اور چیلنج سے بھرپور مرحلہ تھا تاہم ہم نے کھلاڑیوں اورکھیل کے معیار کو اعلیٰ مقام پر پہنچانے کی غرض سے اس شیڈول کو تیار کیا۔ انہوںنے کہاکہ اس شیڈول کی تیاری میں ایک واضح حکمت عملی اپنائی گئی اور وہ یہ ہے کہ سینئر اور ایج گروپ ٹورنامنٹ میں وائیٹ بال میچز کی تعداد میں اضافہ کیا گیاہے ۔

مزیدخبریں