اداکار رابرٹ پیٹنسن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ، فلم کی شوٹنگ منسوخ

Sep 05, 2020 | 12:18

ویب ڈیسک

ہالی وڈ کی فلم ٹوائی لائٹ سے شہرت پانے والے اداکار رابرٹ پیٹنسن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اداکار روبرٹ پیٹنسن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں فلم بیٹ مین کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے ۔فلم بیٹ مین کے اسٹوڈیو وارنر بروز کی جانب سے گزشتہ روز ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بغیر کسی نام کی تصدیق کیے کہا گیا کہ فلم بیٹ مین کا ایک ممبر کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں شوٹنگ منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔اسٹوڈیو وارنر بروز کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ شوٹنگ کتنے عرصے کے لیے منسوخ کی گئی ہے ۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ فلم بیٹ مین میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیرو رابرٹ پٹینسن کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس پر تاحال رابرٹ پیٹنسن یا وارنر بروز اسٹوڈیو کی جانب سے کوئی تردید سامنے نہیں آئی ہے ۔واضح رہے کہ 34 سالہ رابرٹ پٹینسن کی آخری فلم ٹینیٹ گزشتہ ماہ 26 اگست کو ریلیز کی گئی ہے۔

مزیدخبریں