کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ لیزا کیمبل کینیڈین سپیس ایجنسی کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیں گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے انوویشن سائنس و صنعت نودیپ بینس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 2015سے کینیڈین سپیس ایجنسی کی سربرائی سلوین لیپورٹ کے پاس تھی تاہم پہلی مرتبہ کسی خاتون کوخلائی ادارے کا سربراہ بنایا جا رہا ہے اور امید ہے کہ دفاعی خریداری میں لیزا کیمبل کا تجربہ مفید اور سود مند ثابت ہو گا۔ واضع رہے کہ لیزا کیمبل ویٹرن افیئرز کینیڈا میں دو سال تک سینئر ایگزیکٹو کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، اس کے علاوہ وزارتِ دفاع ، میرین پروکیورمنٹ میں بطور نائب وزیر کی معاون اورکینیڈا کے فوجی اور سمندری آلات حاصل کرنے والی تنظیم میں بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔