کانگو، یمن، نائجیریا اور جنوبی سوڈان میں قحط کا شدید خطرہ ہے ، اقوام متحدہ

Sep 05, 2020 | 17:26

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے چار ممالک میں قحط کا شدید خطرہ ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان کو لکھے اپنے ایک خط میں گوٹیرش نے لکھا کہ کانگو، یمن، نائجیریا اور جنوبی سوڈان میں ممکنہ قحط کی وجہ سے لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے مطابق ان ملکوں کی مدد کے لیے دستیاب فنڈز انتہائی محدود ہیں اور اس ضمن میں فوری کارروائی درکار ہے۔ گوٹیرش نے صومالیہ، برکینا فاسو اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی گلوبل رپورٹ آن فوڈ کرائسس کے تجزیے کی بنیاد پر یہ اتنباہ جاری کیا۔

مزیدخبریں