اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وزیراعظم کی مصروفیت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی،گریڈ21سے گریڈ22میں ترقیوں کے حوالے سے اجلاس جون سے التواء کا شکار ہے ،اجلاس میں تاخیر سے اعلیٰ بیور کریسی میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ گریڈ 21کے چند آفسران ایسے ہیں جو اجلاس میں تاخیر کے باعث ریٹائر ہوجائیں گے، ،ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفسران کی جو سنیارٹی لسٹیں تیار کی تھیں ان میں ابہام پایا جاتاتھا جبکہ کئی آفسران کے قوائف مکمل نہ تھے وہ کہا ں کہاں کتنے عرصہ تک رہے جبکہ کوڈ آف کنڈکٹ، کسی سکینڈل میں ملوث ہونے کے کے حوالے سے ابہام تھا، جبکہ پی ایم کو ملنے والی رپورٹ اور پیش کردہ رپورٹ میں تضاد کے باعث وزیر اعظم نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے درست سنیارٹی لسٹ حقائق پر مبنی رپوٹس دوبارہ طلب کیں ان کا کہنا تھا کہ جن آفسران کے مکمل قوائف نہیں میں ان کو کس طرح کی پوسٹوں پر تعینات کردوں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ پی ایس بی کا اجلاس دو سے تین ماہ کے لیے ملتوی کیا گیاہے ۔ایچ پی ایس بی کے چیئرمین وزیراعظم ہیں جبکہ بورڈ کے دیگر افراد میں سیکٹریز اسٹیبلشمنٹ،کیبنٹ اور پرنسپل سیکرٹری شامل ہیں ۔