اسلام آباد میں پی آئی اے کے طیارہ کو حادثہ،مسافر محفوظ رہے

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی آئی اے کی اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز ایئر بس 320کو پش بیک کے دوران حادثہ پیش آگیا۔ تاہم مسافر محفوظ رہے۔حادثے میں  ایئر بس 320 طیارے کے اگلے وہیل کو نقصان پہنچا۔ جس کے بعد طیارے کو گراونڈ کردیا گیا اور مسافروں کو لاونچ منتقل کردیا گیا۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے ایئر بس 320طیارے کو حادثے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ٹگ ماسٹر کے بریک فیل ہوگئے تھے اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے پریشر پن ،کنکٹنگ راڈ بھی ٹوٹ گیا تھا۔ پریشر پن ،کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے کے باعث ایئر بس 320طیارے کے اگلے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا، جس پر طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے اور طیارے کو ٹھیک کرنے کیلئے انجینئر کی ٹیم کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔پی آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کو متبادل پرواز پی کے325کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن