اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کے لیے وزیراعظم کا اقدام،صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک کر دیا گیا ،سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری آلاٹ کی گئی،وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا،وزیراعظم آفس کے مطابقاسپتالوں میں علاج سے انکار،سہولیات کے فقدان،عملہ کے رویے سے متعلق براہ راست شکایات کی جا سکیں گی،علاج پرآئے اخراجات کی عدم معلومات،علاج میں تاخیر اورغلط اعلاج پر بھی شہری شکایت کر سکیں گے,صحت انصاف کارڈ کے پینل میں شامل اسپتالوں کے مسائل پر بھی شکایات درج کروائی جا سکیں گی،شکایات کے فوری ازالے کے لیے اسٹیٹ لائف کے اعلی افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ بھی آلاٹ کر دیا گیا ،چئیرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے۔