فضل الرحمان کروڑوں کی کرپشن پر قوم سے معافی مانگیں: شہباز گل 

فیصل آباد/ اسلام آباد  (نمائندہ خصوصی+ اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے  کہ مولانا فضل الرحمٰن  قومی اداروں پر تنقید کرکے اپنی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں اور اگرچہ وہ خود کومولانا کہلواتے ہیں مگر ان میں کوئی بات مولانا والی نہیں انہوں نے کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے باوجود اس پرقوم سے معافی نہیں مانگی اسی طرح ان کے خلاف وکی لیکس میں انکشافات ہوئے مگر انہوں نے آج تک ان کی وضاحت نہیں کی لیکن ان کی توجہ قومی اداروں کو بلاجواز ہدف تنقید بناکراپنی کرپشن چھپانے پر ہے اور وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ وکٹ کے ایک طرف کھیلیں نیز 6 ستمبر کی آمدکے موقع پرپوری قوم شہدائے جنگ ستمبر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا نے بڑے پیمانے پر ملکی دولت کو لوٹا اور اندرون و بیرون ملک جائیدادیں بنائیں مگر اس پر انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے جو کروڑوں کی خورد برد کی اس پرقوم سے معافی مانگیں اور وکٹ کے ایک طرف کھیلنے سمیت بتائیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی مولانا  ہیں جن کے ساتھی کل تک پاکستان کے ازلی دشمن سے پیار کی پینگیں بڑھاتے انہیں اپنے گھروں میں اپنی شادیوں پر بلاتے اور ان سے لندن میں چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے پاک فضائیہ کے شہید ہمایوں سلیم کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں وہ شہید کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اے پی پی کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل سے جرمن سفیر برن ہارڈ شیلگ ہیک نے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر شہباز گل نے جرمن سفیر کو وزیراعظم عمران خان کے وژن سے متعلق آگاہ کیا ملاقات میں حکومت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بھی بات چیت ہوئی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...