افغانستان کی انسانی صورت حال پراقوام متحدہ کااعلی سطح کااجلاس طلب

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے13 ستمبرکو جنیوامیں افغانستان کی انسانی صورت حال پراعلی سطح کی وزارتی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ انتونیوگوتریس کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس میں افغانستان میں انسانی زندگیوں کو بچانے کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے امدادی فنڈ میں تیزی سے اضافے کامطالبہ کیا جائے گا اورافغان شہریوں کوضرورت کی لازمی خدمات کی مکمل اور بلا روک ٹوک  مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی اپیل کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ  افغانستان کو ایک خوفناک  انسانی بحران کا سامنا ہے۔ افغانستان کی نصف آبادی ، تقریبا 3کروڑ80لاکھ  لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے۔ تین میں سے ایک افغان نہیں جانتا کہ اسے  دوپہرکے بعد شام کا کھانا کہاں سے میسر ہوگا۔ اورتقریبا اگلے ایک سال میں پانچ سال سے کم عمربچوں میں سے نصف کے  شدید غذائی قلت کا شکارہونے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن