ملتان( سپیشل رپورٹر )پی پی پی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز مصروف دن گزارا، بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کا دورہ بھی کیا، اس دوران جیالوں نے ان کا مختلف چوکوں پر بھرپور استقبال کیا،مختلف شخصیات کی پارٹی میں شمولیت تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئر مین بلاول بھٹو نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ اس دوران دن دو بجے وہ اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو ان کی گاڑی سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی چلا رہے تھے۔ سیداں والا بائی پاس پر کارکنان نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا شیرشاہ روڈ مل پھوٹک کے مقام پر عوامی استقبال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر جیالوں کا رقص، فلک شگاف نعرے بازی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیالوں کے پرجوش استقبال کا خیرمقدم کرنے کے لئے گاڑی سے باہر آگئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مختلف چوک اور شاہراہوں پر جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملتان آمد کے فوری بعد مختلف سیاسی رہنماؤں نے پی پی پی میں شمولیت کے اعلانات کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز جنوبی پنجاب سے تین اہم سیاسی رہنماؤں نے بلاول ہاؤس میں ان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں لیہ سے سابق وفاقی وزیر بہادر خان سہیڑ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر عباس اور مظفرگڑھ سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ ہولڈر رانا امجد علی امجد نے ملاقات کی اور پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر خواجہ عطاللہ شاہ تونسوی کو پی پی پی کی فیڈرل کونسل کا رکن مقرر کردیا گیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹکل سیکر ٹری جمیل سومرو نے خواجہ عطاللہ شاہ تونسوی کی رکن فیڈرل کونسل تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ دریں اثناء چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رہنمائوں اور کاکنوں کے گھر گھر جا کر ان کے پیاروں کی وفات پر تعزیت کی ۔انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے چاہنے والے میرے لئے میرا سب سے بڑا حوصلہ اور جمہوری جدوجہد میں میرے ساتھی ہیں آپ سب کے دکھ میرے دکھ ہیں آپ کی تکلیف میری تکلیف ہے کیونکہ پیپلزپارٹی ایک خاندان کی طرح ہے اور خاندان کا دکھ سکھ سانجھا ہوتا ہے بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر آف سینیٹ و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، نتاشہ دولتانہ، نوید عامر جیوا، سید علی قاسم گیلانی، بیرسٹر حیدر زمان قریشی کے ہمراہ پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ کے زیر اہتمام فوت شدگان پارٹی کارکنان کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر،خالد حنیف لودھی، راو ساجد علی، خواجہ عمران،چوہدری یاسین، ملک ارشد اقبال بھٹہ، حبیب اللہ شاکر، عثمان بھٹی، حاجی شاہد رضا صدیقی، نواز خان سوترک، مرزا نذیر بیگ، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، خیل راں، حاجی امین ساجد، طارق کھوکھر، عمران سمرا، حفیظ بٹ، راضیہ رفیق، شگفتہ حبیب، عابدہ بخاری، نورین قیصر و دیگر عہدیدران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جسکا ورکر ہی پارٹی کا اصل مالک ہے جیالو آنے والا وقت ہمارا ہوگا کیونکہ موجودہ تبدیلی سرکار عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے تین سالہ کارکردگی زیرو ہے لیکن ڈھٹائی سے جشن منا کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی نے جنوبی پنجاب کی عوام کو سب سے بڑا دھوکہ دیا ہے اس سلیکٹڈ حکومت نے یہاں کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ 100 دن میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا لیکن 3 سال گزرنے کے بعد سیکرٹریٹ کا ڈرامہ رچا کر سمجھتے ہیں کہ یہاں کی عوام انکی باتوں میں آ جائے گی لیکن اب جنوبی پنجاب کی عوام جاگ اٹھی ہے اور عوامی طاقت سے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل بھی حل کرے گی اور یہاں کے نوجوانوں کو نوکریاں بھی دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری آج بھی ملتان میں ہی موجود رہیں گے اور مختلف عمائدین اور وفود سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔