صادق آباد(خبر نگار)چیئرمین کسان بچا ؤتحریک پاکستان چوہدری محمد یسین سنئیر وائس چیئرمین انجمن کاشتکاراں پنجاب سے ممبرز اے پی سی کمیٹی احمدپورلمہ سید امیرحمزہ سرہندی اور غلام عباس بھٹی اویسی کی احمدپورلمہ کے گراونڈ سوئیٹ واٹر پر بنے کمیشن کے اجلاس کے بعد ملاقات چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ یہ آنے والی نسلوں کا معاملہ ہے پانی زندگی ہے اور ہم اپنے علاقے کے میٹھے پانی کے تحفظ کیلیے اے پی سی احمدپورلمہ کے ساتھ ہیں کھاد فیکٹریوں کی انڈسٹریل استعمال کے لیے مسلسل پمپنگ سے پانی پینے کے قابل نہیں رہا ۔