تحریک لبیک یا رسول ؐکے زیراہتمام ’’افکارِ اہلسنّت کانفرنس‘‘ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول ؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام حضرت سیدنا شاہ جلال ریسرچ سنٹر تاج باغ میں ’’افکارِ اہلسنّت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ محمد ارشد صدیقی جلالی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ منبر رسول کا تقدس جاہل خطباء کی طرف سے مسلسل پامال کیا جارہا ہے۔ بد قسمتی سے من گھڑت قصّوں اور کہانیوں نے معاشرے میں جگہ لے رکھی ہے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات کے منافی شعر و شاعری سے نسلِ نو دین سے دور ہوتی جارہی ہے۔ جیسے جسمانی غذا کا زہریلے پن سے محفوظ ہونا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن