اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں غیر زمہ دارانہ طرز عمل سے نہیں مستقل مزاجی سے چلتی ہیں روٹی روزگار رہائش چھین کر ملک کو غرببوں کا سمندر بنانے کے زمہ دار عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں امیر ترین کابینہ مالیاتی معاونین اور وزیراعظم کا اشرافیہ دوست نہ" تبدیل ہونے والا" مائنڈ سیٹ کھل کر آشکار ہو چکا ہیانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ہر دور میں روزگار فراہمی کے زریعے ہزاروں خاندانوں کے چولہے جلائے جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی زریعے غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا بے نظیر پروگرام دیا گیا اور ملازمتوں اور گھروں کے جھوٹے دعویداروں نے لوگوں سے روزگار بجھنے اور بے گھر کیا ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ غْربت قرض اور خیِرات سے نہیں اِنصاف سے ختم ہوگی وزیراعظم بتائیں کنٹینر پر کھڑے ہوکر ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاوں گا والے عمران خان کی حکومت میں ایف بی آر کے کتنے چیرمین تبدیل ہوئے ۔کتنے حکومتی خاندانی قابل ٹیکس دوستوں کو ایمنسٹی سکیموں کے زریعے مالی فوائد پہنچائے گئے ہیں اور غریبوں کی تکالیف بڑھانے کیلئے بجلی گیس پٹرول اشیائ ضروریہ میں کتنی بار اضافہ کیا گیا ۔
حکومتیں غیر زمہ دارانہ طرز عمل سے نہیں مستقل مزاجی سے چلتی ہیں،نیئر بخاری
Sep 05, 2021