اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کے لیے واٹس ایپ کی متبادل بیپ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔زیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہاچند ہفتوں کے بعد ہم بیپ ایپلیکیشن لانچ کرنے جارہے ہیں۔ یہ ایپ تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہو گی۔سید امین الحق نے مزید بتایا کہ اس ایپ کی دیکھ بھال این ٹی سی کریں گی، اس لیے یہ محفوظ ہو گی، یہ ایپ بن چکی ہے ٹرائل پر ہے، چند ہفتوں میں لانچ کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس ایپ میں صرف ٹیکسٹ میسج کی سہولت ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں وائس اور ویڈیو کال کی سہولت بھی موجود ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس ایپ کو ابتدائی سٹیج میں صرف وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے لانچ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری ملازمین کو خط لکھ کر واٹس ایپ استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل بیپ ایپلیکیشن تیار کر لی
Sep 05, 2021