مجھے اورمیرے اہل خانہ کو مت بھولنا  افغان مترجم کی امریکی صدر سے اپیل 

کابل(این این آئی)افغانستان میں ایک مقامی مترجم نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں اور ان کے خاندان کو بچائیں،بھولیں نہ۔ محمد نامی اس مترجم اس وقت کے سینیٹر جو بائیڈن اور دو دیگر امریکی سینیٹروں کو  دور دراز افغان وادی میں پھنسنے سے بچانے میں مدد کی تھی۔جب ان کے ہیلی کاپٹر کو برفانی طوفان میں اترنا پڑا۔ اسی وقت اس وادی میں طالبان عسکریت پسندوں کو دیکھا گیا تھا۔مجھے اور میرے خاندان کو مت بھولنا۔ مجھے اور میرے خاندان کو مت چھوڑنا ۔ افغان مترجم نے یہ گفتگو فون پر بات کرتے ہوئے کہی۔ اس نے کہا کہ ہم بڑے خطرے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی لمحے طالبان عناصر ٹریکنگ اور معلومات اکٹھا کرنے کے ذریعے اسے ڈھونڈ کر قتل کر سکتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی صورت حال مشکل اور خوفناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن