واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ)امریکی سیکرٹری خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے قبل یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ طالبان کی نئی حکومت کیسے بنتی ہے اور وہ کیا پالیسیاں اپناتی ہے۔واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں ان رپورٹس پر تبصرے کے لیے ایک سوال کے جواب میں بلنکن نے کہا کہ انہوں نے مختلف رپورٹس دیکھی ہیں تاہم ان سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ کیسی ہوگی، اس میں کون ہوگا اور کون نہیں، لہٰذا میں اس پر اپنا فیصلہ اور تبصرہ محفوظ رکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو امید ہے کہ نئی افغان حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی۔ جو انہوں نے 'سفری آزادیوں، دہشت گردوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکنے اور خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے کیے ہیں۔