عراق کے گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم  کا انتقال‘ نجف میں تدفین

بغداد(این این آئی)عراق کے گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم  85 سال کی عمر میں  انتقال کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ محمد سعید الحکیم  85 سال کی عمر میں عراق کے شہر نجف میں دل کا دورہ پڑنے  سے انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ نجف اور کربلا میں اداکی گئی جبکہ ان کی تدفین نجف میں کی گئی ۔ذرائع  کے مطابق آیت اللہ محمد سعید الحکیم کا  3 دن قبل نجف کے اسپتال میں آپریشن ہوا اور گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔عراقی صدر برہم صالح نے ایک بیان میں گرینڈ آیت اللہ محمد سعید الحکیم  کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ بغداد میں قائم  امریکی سفارت خانے نے بھی آیت اللہ محمد سعید کے انتقال پر تعزیت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...