لندن (نوائے وقت رپورٹ)برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کہتے ہیں کہ برطانوی اور افغان ورکرز کے پاکستان اور دیگر ممالک میں داخلے کیلئے کوشاں ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قطری قیادت سے طالبان سے متعلق وسیع حکمت عملی پربات چیت کی ہوئی۔برطانوی وزیرخارجہ نے ’دورہ قطر اور پاکستان‘ سے متعلق گفتگو میں کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں، وہ طورخم بھی گئے۔ڈومینک راب نے کہا کہ طالبان سے رابطے پر عالمی سطح پر معاملہ زیر غور ہے۔