کراچی پورٹ ٹرسٹ ٹیم  نے بحری جہاز پھنسنے سے بچالیا

Sep 05, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر)   کے پی ٹی ٹگ بوٹس نے پانامہ رجسٹرڈ ایل پی جی ٹینکر کے بحری جہاز کو ڈیپ واٹر کنڑینر پورٹ پر پھنسنے سے بچا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی ٹگ بوٹس ایل پی جی ٹینکر کے بحری جہاز کو ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ پر محفوظ طریقے سے لے گئے ، ایل پی جی ٹینکر کا بحری جہاز  انجن کی خرابی کی وجہ سے کراچی پورٹ کے 52 نوٹیکل مائیل پر پھنس گیا تھا۔ کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر کے بحری جہاز کے لنگر گر گئے تھے ، کے پی ٹی ٹگ بوٹ کمانڈر ، سندھباد ٹو اور کریو نے ایل پی جی ٹینکر کے بحری جہاز کو محفوظ مقام پر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں