لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان ملک بھر میں ماہِ ستمبر کوتحفظ عقیدہ ختم نبوت کے طور پر منائے گی۔ ختم نبوت کے تحفظ اور دشمنان اسلام کی ختم نبوت کیخلاف گستاخانہ کارروائیوں اور عقیدہ ختم نبوت پر شب خون مارنے والوں کے خلاف اور اس مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے ، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنیوالے اکابرین،ختم نبوت کے شہیدوں ،غازیوں خصوصاً تاجدارگولڑہ پیرسید مہر علی شاہ ، فاتح قادیانیت علامہ امام شاہ احمدنورانی صدیقی ?، مولانا ابوالحسنات قادری ،مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی سمیت دیگر قائدین و شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور آئین پاکستان کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے جمعیت علماء پاکستان کے مر کزی قائدین ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، علامہ قاری محمد زوار بہادر،سید محمد صفدر شاہ گیلا نی،ڈاکٹر جاویدودیگر 7ستمبر کو ملک بھر کے اضلاع میں تحفظ ختم نبوت اور یوم فتح مبین کے عنوانات پر خطاب کریں گے۔
جمعیت علماء پاکستان ماہِ ستمبر کوتحفظ عقیدہ ختم نبوت کے طور پر منائیگی
Sep 05, 2021