فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی وائس چیئرمین میاں خلیل احمد ارائیں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تبدیلی کی سیاست دفن ہوکر رہ گئی ہے نیا پاکستان کا نعرہ لگا کر پرانے پاکستان کے عوام کو تکالیف اور مسائل سے دوچار کرنیوالے حکمران اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں کرپشن اور کمیشن کے خاتمہ کے دعوے کرنیوالے حکمران وزیراعظم عمران خان کے اپنے دور میں کرپشن اور کمیشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، اپنے ایک بیان میں خلیل احمد ارائیں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خاتمہ کے یک نکاتی ایجنڈا پر متفق ہیں ملکی مسائل کا حل فوری طور پر عام انتخابات ہیں۔
نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں :خلیل احمد
Sep 05, 2021