حکومت نے تین برس میں جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں:منور اقبال 

Sep 05, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) سٹی کے صدر میاں منور اقبال اور جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے معیشت کو درست کرنے کا دعویٰ کر کے قوم سے مذاق کیا ہے معاشی بہتری کی بجائے معاشی تنزلی کی جانب حکومت گامزن ہے جو قابل برداشت نہیں، مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں معاشی سیکٹر کو دوام بخشی اور قوم کو بھرپور ریلیف فراہم کیا یہی وجہ ہے کہ پوری قوم نواز لیگ کے دور کی اصلاحات کو سراہتی ہے اور چاہتی ہے مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے تاکہ معاشی پالیسیوں کا تسلسل یقینی ہوسکے، اپنے ایک بیان میں ان رہنمائوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت کی طرح تحریک انصاف کی پنجاب میں تین سالہ کارکردگی بھی نہایت بد تر ہے، پنجاب حکومت نے تین سالوں میں مہنگائی، لاک ڈاؤن، ٹیکسوں، بجلی بلوں، اشیائے ضروریہ میں اضافے اور جھوٹی تقریروں و جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا، عوام کو تبدیلی کا خواب دکھا کر بدحالی کی دلدل میں دھکیلا گیا ہے۔

مزیدخبریں