لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت میں بن عالم ہاسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے تین ملزمان کے مزید چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کو گواہان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ نیب کی جانب سے بن عالم ہائوسنگ سکینڈل کیس کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی‘ ملزمان کے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج نے کیس پر سماعت کی‘ ملزمان میں محمد اعظم، محمد آصف اور ناظم علی شامل ہیں۔ نیب نے بن عالم ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈبھی قبضے میں لے رکھا ہے۔،نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے نام سے فارم بیچے جبکہ ملزمان کے پاس زمین موجود نہیں تھی۔